
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ جب بھی وہ کسی مخصوص حکومت کو ناپسند کرے تو سب سے پہلے اس کے ساتھ براہِ راست مکالمہ اور مذاکرات کا آغاز کرے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے کبھی امریکا کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار نہیں کیا، تاہم ماضی میں امریکا نے خود کئی بین الاقوامی معاہدے کیے اور بعد ازاں ان سے پیچھے ہٹ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ اختلافات کے باوجود متعلقہ حکومتوں سے مذاکرات کا راستہ اپنائے، کیونکہ سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے