
امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتے تھے، لیکن حالات نے انہیں اس طرف جانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے اور اسے مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔
ریاست Nevada کے شہر Las Vegas میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اب اختتام کے قریب ہے اور امید ہے کہ یہ اچھے طریقے سے جلد ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی بحری جہاز پر 111 راکٹ داغے گئے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی طاقت اور مہارت کی بدولت ایران اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے امریکا کو یہ جنگ لڑنا پڑی، تاہم اب صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکی فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے