ٹرمپ کے علاوہ دنیا کے اور کون کون سے لیڈر اسلام آباد آئینگے؟

1

اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کے مرکز میں تبدیل ہونے جا رہا ہے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیمیں جلد پاکستان پہنچیں گی، جبکہ ممکنہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اہم موقع پر عالمی قیادت کی غیر معمولی شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں امریکی صدر Donald Trump، ایرانی صدر Masoud Pezeshkian، سعودی ولی عہد Mohammed bin Salman، ترکیہ کے صدر Recep Tayyip Erdoğan اور مصر کے صدر Abdel Fattah el-Sisi سمیت کئی اہم عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، جس سے اس مذاکراتی عمل کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

حکومتی سطح پر اسلام آباد کو اس تاریخی موقع کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ وی وی آئی پی روٹس کی خوبصورتی کے لیے لینڈ اسکیپنگ اور شجرکاری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف شاہراہوں پر خیر مقدمی پرچم بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی کے حوالے سے بھی غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب پولیس کی اضافی نفری طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مکمل طور پر نمٹا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ پاکستان کا عالمی سطح پر ایک اہم ثالث کے طور پر کردار بھی مزید مستحکم ہوگا

مزید خبریں

آپ کی راۓ