ایران کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بیرونی جارحیت نامنظور

26

تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور دشمن کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے تازہ بیان میں علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ وہ دور گزر چکا جب بیرونی طاقتیں ایران پر اپنی مرضی مسلط کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران خطے میں ایک مضبوط اور خودمختار قوت کے طور پر کھڑا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت ایران کے کنٹرول میں ہے، جبکہ انصار اللہ کو باب المندوب کے اہم علاقے میں برتری حاصل ہے، جو خطے میں طاقت کے توازن کو ظاہر کرتا ہے۔

علی اکبر ولایتی نے پیرس میں ہونے والے اجلاس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “تماشا” قرار دیا اور برطانیہ اور فرانس کو خطے کے معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بعض یورپی ممالک کے مؤقف کو سراہتے ہوئے اسپین کے طرزِ عمل کو حقیقت پسندانہ قرار دیا اور کہا کہ یورپ میں بھی اب زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی جانب سے یہ سخت بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں، جس سے آنے والے دنوں میں صورتحال مزید اہم رخ اختیار کر سکتی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ