
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے جواب نہ ملنے پر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر کر دیا گیا ہے۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے امریکہ سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔
ادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع یکطرفہ طور پر کی گئی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط مسلط نہیں کر سکتا