ایرانی جہاز سے جو چیزیں ملی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں: ٹرمپ

37

امریکی صدر Donald Trump نے ایک اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام نے ایک ایسا جہاز پکڑا ہے جس میں مشتبہ سامان موجود تھا، اور ان کے مطابق یہ سامان China کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ “ہم نے کل ایک جہاز پکڑا، جس میں کچھ ایسی چیزیں تھیں جو بالکل بھی اچھی نہیں تھیں، اور یہ چین کی طرف سے ایک طرح کا تحفہ تھا۔” تاہم انہوں نے ان اشیاء کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں اس پیشرفت پر کچھ حیرانی ضرور ہوئی، لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں اور وہ Xi Jinping کے ساتھ ایک “باہمی سمجھ بوجھ” رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے Iran کے حوالے سے ایک بار پھر بڑی پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا معاملہ “ایک بڑی ڈیل” کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ مذاکرات میں امریکا مضبوط پوزیشن میں ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے یہ بھی خبردار کیا گیا تھا کہ اگر چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر امریکی نشریاتی ادارے CNN نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے اشارہ ملتا ہے کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کر سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ