
بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیرِاعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد ہوئے مودی کو دہشتگرد قرار دیا ہے
اپنے ایک بیان میں ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ نریندر مودی کی سیاست برابری اور انصاف کے اصولوں سے متصادم ہے، اور ان کی قیادت میں ملک میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے مودی کو ایک متنازع اور تقسیم پیدا کرنے والی شخصیت قرار دیا۔
کانگریس صدر نے گزشتہ سال پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بھی مودی حکومت پر تنقید کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وزیرِاعظم کو اس واقعے سے قبل معلومات حاصل تھیں، جس کے باعث انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا۔
واضح رہے کہ نریندر مودی نے پہلگام واقعے سے چند روز قبل سری نگر میں ایک ریلوے منصوبے کے افتتاح کے لیے جانا تھا، تاہم بعد ازاں یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے ان الزامات پر تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات بھارت کی اندرونی سیاست میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں