ایران نے ٹول ٹیکس کی پہلی رقم لے لی

2

ایران نے اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی مد میں پہلی رقم وصول کر لی ہے، جس کی تصدیق ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے گردش کرنے والی وہ خبریں مسترد کر دی گئی ہیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ ٹول ٹیکس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی کے ذریعے کی گئی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ رقم مکمل طور پر نقد صورت میں ادا کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی تصدیق کی تھی کہ آبنائے ہرمز سے حاصل ہونے والی پہلی آمدن مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، اور ایران کی جانب سے ٹول ٹیکس وصولی کا یہ اقدام خطے کی معیشت اور بین الاقوامی شپنگ پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ