خیبرپختونخوا پولیس کیسے مختلف نظر آئیگی بڑا فیصلہ کر لیا گیا

33

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس یونیفارم کے ڈیزائن میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام اہلکاروں کے لیے ایک ہی طرز کا یونیفارم نافذ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا نے پولیس یونیفارم ریگولیشنز 2026 کے نفاذ کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت یونیفارم کا رنگ، ڈیزائن، بیجز، جوتے اور کیپ پورے صوبے میں یکساں ہوں گے، تاکہ فورس کی شناخت اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں تعینات پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بھی دیگر اضلاع کے مطابق کر دیا جائے گا، جس سے صوبے بھر میں یکسانیت قائم ہوگی۔

حکام کے مطابق نئے یونیفارم رولز یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ شناخت مضبوط ہوگی اور عوام میں اعتماد میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں موجود فرق بھی ختم ہو جائے گا

مزید خبریں

آپ کی راۓ