ایرانی اعلی سطحی وفد ایک بار پھر اسلام آباد پہنچ گیا

8

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال، جنگ بندی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کے ذریعے شراکت دار ممالک سے قریبی رابطے اور خطے کی پیش رفت پر مشاورت کر رہے ہیں، جبکہ اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ