امریکہ سے رابطے برقرار پیش رفت نہیں: عباس عراقچی

2

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے، تاہم مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

لبنانی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا ایک دوسرے کو بھیجے گئے متون کا جائزہ لے رہے ہیں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو ایران اس کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کویت کے ہوائی اڈے پر ایرانی حملے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کویت کے کسی ہوائی اڈے کو نشانہ نہیں بنایا۔

ترجمان کے مطابق ہوائی اڈے پر ہونے والی تباہی ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کے دوران امریکی دفاعی نظام میں خرابی کے باعث ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ واقعے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ