
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غذر کے علاقےگاہکوچ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے مینڈیٹ دیں تاکہ اسلام آباد میں جی بی کے حقوق، حقِ ملکیت اور عوامی مسائل کے لیے مؤثر آواز اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بننے پر زمینوں کے مالکانہ حقوق، روزگار کے مواقع، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا جی بی کے عوام کے ساتھ نسلوں پر محیط تعلق ہے اور وہ گلگت بلتستان کو ٹورازم اور ترقی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روزگار، سہولیات اور حقوق فراہم کیے ہیں، جبکہ آئندہ بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی اضافہ کیا جائے گا