
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے پانے تک نہ ایرانی اثاثے غیرمنجمد کیے جائیں گے اور نہ ہی اس پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں گی۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اثاثوں کو غیرمنجمد کرنے یا ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کو کسی ممکنہ معاہدے کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کا رویہ مثبت رہا اور اس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو معاہدے کے بعد اس حوالے سے بات چیت کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ لبنان کو ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کا حصہ بنانے پر بھی اصرار نہیں کر رہا۔
ٹرمپ کے اس بیان کو ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں اور ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے