ایرانی فٹ ٹیم کو امریکہ میں قیام کی اجازت نہیں دی جا رہی

14

میزبان ملک امریکا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ میں شریک ایرانی فٹبال ٹیم پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، جس کے تحت ٹیم کو میچ کے دن امریکا میں داخل ہونے اور اسی روز واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث ایرانی ٹیم کو امریکا میں مستقل قیام یا ٹریننگ کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایرانی سفیر برائے میکسیکو ابوالفضل پسندیدہ کے مطابق ٹیم صبح امریکا میں داخل ہو سکے گی اور میچ کے بعد اسی روز واپس اپنے بیس کیمپ روانہ ہو جائے گی۔  

ایرانی ٹیم نے اپنا ٹریننگ بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم کیا ہے، جبکہ اس کے گروپ مرحلے کے میچز نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کے خلاف امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیاٹل میں شیڈول ہیں۔  

رپورٹس کے مطابق کئی ایرانی آفیشلز اور معاون عملے کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے، جس پر ایران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ فیفا کے سامنے اٹھانے کا عندیہ دیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ