گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش: بلاول بھٹو

10

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو رہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوشش کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جیالوں کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے کر ایک بار پھر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ