
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل کے حوالے سے مختلف ممالک کی قیادت سے اہم ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے ترک وزیر خارجہ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سے الگ الگ فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے فرانسیسی اور قطری وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان گفتگوؤں میں اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل اور مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مختلف ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہ