
تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور مذاکرات کار Mohammad Bagher Ghalibaf نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور اسرائیل کی امریکی حمایت نے خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو جائز بنا دیا ہے۔
تہران سے جاری بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نہ تو جنگ بندی کے پابند ہیں اور نہ ہی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان سے متعلق معاہدوں کی خلاف ورزی اور بحری ناکہ بندی نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے