اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پے حملہ کردیا

10

اسرائیلی اور ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے پیر کی صبح مغربی اور وسطی ایران میں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایرانی حکومت سے وابستہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے کرج کے قریب بھی دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اصفہان میں کم از کم تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب چند گھنٹے قبل ایران کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں کی طرف متعدد میزائل داغے گئے تھے۔

اس سے قبل ایرانی میزائل حملے اس وقت ہوئے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات پر فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

حالیہ حملوں کے تبادلے نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ خطے میں ممکنہ وسیع تر جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سفارتی اور ثالثی کوششیں بھی اس صورتحال کے باعث مزید پیچیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ