
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ کرکے واضح کردیا کہ وہ خطے میں نئی جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کے لیے گرین سگنل دے سکتے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو پر واضح کردیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ چھیڑی تو اسے خود کو میدان میں تنہا پانا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے انہیں ایران پر حملے کے بارے میں تاخیر سے آگاہ کیا، تاہم وہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں کمی لانے میں کامیاب رہے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پانچ علاقائی ممالک نے ان سے رابطہ کیا اور اسرائیلی وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ معاہدے پر دستخط کرے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے