اسرائیلی غنڈہ گردی روکنی ہوگی ورنہ نتائج پوری انسانیت کوبھگتنا ہونگے

8

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب صرف خطے تک محدود نہیں رہی بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیے کی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی غنڈہ گردی کو نہ روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج صرف مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنا انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور تاریخ کو دوبارہ خود کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں، تاہم دھمکیوں کے ذریعے ایران کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا

مزید خبریں

آپ کی راۓ