سوشل میڈیا سے کمانے والوں پے ٹیکس لگ گیا

3

اسلام آباد: فنانس بل 2026-27 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔

فنانس بل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی رقم وصول ہونے کے وقت متعلقہ شخص کے اکاؤنٹ سے 5 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔ فعال ٹیکس دہندگان میں شامل رہائشی افراد کی آمدن پر بھی 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ غیر رہائشی افراد کے اکاؤنٹس سے بھی 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کاٹا جائے گا، جبکہ ایسے غیر رہائشی افراد جن کا پاکستان میں مستقل قیام نہیں، ان پر یہ کٹوتی فائنل ٹیکس تصور ہوگی۔

فنانس بل کے تحت سوشل میڈیا انفلوئنسر سے مراد وہ فرد یا ادارہ ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آمدن حاصل کرتا ہو۔ اس میں اندرونِ ملک ترسیلات، رقوم کی منتقلی یا اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہونے والی ادائیگیاں بھی شامل ہوں گی۔

علاوہ ازیں، حکومت نے غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ