دو تین روز میں ایران امریکہ کے درمیان صلح ہو جائیگی

2

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے سے متعلق ایک دو روز میں اچھی خبر آنے کا امکان ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع جلد حل ہوگا اور فریقین کے درمیان صلح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے منصوبہ بندی کے ذریعے تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو ملک میں پیٹرول کی قیمت ایک ہی وقت میں تقریباً 250 روپے تک بڑھ سکتی تھی۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ