
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر اتوار کو دستخط نہیں کیے جائیں گے۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس وقت جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے “اسلام آباد میمورنڈم” پر عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ جوہری معاملے پر فی الحال کسی قسم کی بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہیے اور یہ عمل کل انجام نہیں پائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، تاہم دوسرے فریق کے غیر مستحکم رویے کے باعث اس حوالے سے کسی بھی بیان میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کی ترجیح کشیدگی کے خاتمے اور طے شدہ نکات پر عمل درآمد ہے