ایران امریکہ معاہدہ طے پاگیا امریکی اخبار کا دعوی

2

واشنگٹن / تہران (نیوز ڈیسک) — امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک ممکنہ معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے، اور اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد باضابطہ اعلان جاری کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان دستخط کی تقریب متوقع تھی، تاہم بعض داخلی اور علاقائی عوامل کے باعث اس میں وقتی تاخیر کی گئی ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دستخط کی تقریب میں چند گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے، لیکن مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور امریکی ایران تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت تصور کی جائے گی۔ تاہم ابھی تک نہ واشنگٹن اور نہ ہی تہران کی جانب سے اس معاہدے کی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ