امریکہ ایران کے درمیان معاہدہ ہو گیا

1

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور اس پیش رفت پر سب کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کے گرد امریکا کی بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے اور دنیا بھر کے تجارتی جہاز اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی ترسیل بحال کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق جمعہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا، جبکہ اہم بحری گزرگاہ کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

بعد ازاں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران حتمی جوہری معاہدے تک نہ پہنچا تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی ٹول لاگو نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک عظیم معاہدہ ہے جو مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لائے گا۔ ان کے بقول کئی سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ پائیدار امن قائم کرنے میں ناکام رہے، تاہم انہوں نے حقیقی معنوں میں امن قائم کیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ