ایران امریکہ معاہدے کی تقریب جنیوا میں ،میزبانی پاکستان کرے گا

1

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کے روز جنیوا میں ہونے والی ایران امریکا معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا نے امن کا ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے، اس بڑی کامیابی پر پاکستانی قوم سمیت پوری عالمی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ امن، مکالمے اور سفارت کاری کی فتح ہے، جس نے جنگ اور تباہی کے راستے کو بند کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر اور دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فریقین نے مشکل حالات میں دانشمندی، تدبر اور صبر کا مظاہرہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے مذاکراتی عمل میں قطر کے امیر کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر کی دور اندیش قیادت اور تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران امریکا معاہدے میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی قیادت امن ایوارڈ کی مستحق ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ