وائٹ ہاوس میں دھماکے کی سازش ناکام بنا دی گئی

1

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون حملے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی۔

امریکی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے مبینہ سازش کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ممکنہ طور پر ملوث مزید 23 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سازش کا انکشاف 10 جون کو ہوا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں شروع کرتے ہوئے منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا۔

حکام نے واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ