پاکستان نے بھارتی طیاروں کےلئے فضائی بندش بڑھا دی

2

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر عائد فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک بڑھا دی گئی ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ پابندی 16 جون شام 5 بجکر 50 منٹ سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق بھارتی سول اور فوجی طیاروں دونوں پر ہوگا۔

حکام کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے زیر استعمال یا بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں فضائی حدود کی پابندیوں میں یہ توسیع کی گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ