
بہاولپور کے علاقے چندرانی غربی میں 12 سالہ طالب علم کی مبینہ تشدد کے باعث ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول طالب علم کے دادا کی مدعیت میں درج مقدمے میں مدرسے کے تین اساتذہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے ایک استاد سمیت تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی