
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر دستخطوں کے تسلسل میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امور پر پیش رفت کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برگن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات میں مختلف فریقین کے نمائندے شریک ہوں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دوسری جانب جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں ایرانی وفد بھی سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکا ہے، جبکہ امریکی نائب صدر کی روانگی بھی متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران خطے میں امن، جنگ بندی اور باہمی اعتماد سازی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے