ٹرمپ کو میری نہیں اپنی فکر کرنی چاہئیے:جارجیامیلونی

2

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مقبولیت ٹرمپ کی تشویش کا موضوع نہیں بلکہ انہیں اپنی مقبولیت پر توجہ دینی چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا میلونی نے امریکی صدر کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی عوامی مقبولیت کا انحصار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات پر نہیں بلکہ اٹلی کے قومی مفادات کے تحفظ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اٹلی کے مفادات کے دفاع اور عوامی توقعات پر پورا اترنے پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ لفظی تنازع اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ فرانس میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران جارجیا میلونی اپنی مقبولیت میں اضافے کے لیے ان کے ساتھ بار بار تصاویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کرتی رہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد اٹلی کی وزیراعظم نے جوابی بیان دیتے ہوئے امریکی صدر کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ