
اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا اہم دورہ کریں گے، ایرانی حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا ثالثی کے کردار پر خصوصی شکریہ بھی ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔
دورے کو پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات اور حالیہ علاقائی سفارتی پیش رفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے