بانی پی ٹی آئی کے وکیل پے الزام

13

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکالت ناموں پر دستخط سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ نے جمع کرائے گئے جواب میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر پر عدالت کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے ساتھ ٹیکسٹ میسج کا ریکارڈ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 جون کی سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جان بوجھ کر وکالت نامے وصول نہیں کیے، حالانکہ عدالتی حکم کے مطابق 16 جون کو دستخط شدہ وکالت نامے تیار تھے۔

جیل حکام کے مطابق سلمان صفدر کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے آگاہ بھی کردیا گیا تھا کہ وکالت نامے تیار ہیں، تاہم اس کے باوجود انہوں نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی اور عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے وکالت ناموں پر دستخط کرانے کے لیے جیل انتظامیہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا

مزید خبریں

آپ کی راۓ