تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

5

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 241 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 266 روپے فی لیٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، جس کے بعد سرکاری اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں جمعرات کو بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئیں۔ امریکی خام تیل (WTI) تقریباً پانچ فیصد کمی کے بعد 69 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل (Brent) 72 ڈالر فی بیرل تک آگیا۔ اماراتی مربن خام تیل بھی کم ہو کر 66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق برینٹ کے اگست معاہدے کی قیمت ستمبر کے معاہدے سے کم ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ قلیل مدت میں عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی وافر ہے۔

مالیاتی ادارے آئی جی (IG) کے تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی توقع سے زیادہ تیزی سے بحال ہونے کے باعث سرمایہ کار قیمتوں میں معمول پر واپسی کو پہلے ہی شامل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بھی برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی تھی

مزید خبریں

آپ کی راۓ