
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ طاقتور پوزیشن میں مذاکرات کر رہا ہے، کیونکہ واشنگٹن نے تہران کو بری طرح شکست دی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی کسانوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جانتا ہے کہ امریکا بالادست ہے اور وہ معاہدے کے لیے بے تاب تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ ایران بھی اس بات پر رضامند ہو چکا ہے کہ اسے ایٹمی ہتھیار نہیں ملیں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے گی، جبکہ ایران مستقبل میں امریکی کسانوں کے لیے ایک نئی منڈی بن سکتا ہے۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ امریکا ایران کے منجمد فنڈز کو ایرانی عوام کے لیے امریکی سویابین، امریکی مکئی اور امریکی گندم کی خریداری پر خرچ کرے گا