یوم عاشور کہاں کہاں موبائل سروسز بند

1

لاہور: یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پنجاب کے 24 اضلاع میں رات 10 بجے تک موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، سرگودھا، حافظ آباد، گجرات، نارووال، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، رحیم یار خان سمیت 24 اضلاع کے صرف حساس علاقوں میں، جہاں جلوس اور مجالس منعقد ہو رہی ہیں، موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس معمول کے مطابق بحال رہے گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متبادل ذرائع سے رابطہ برقرار رکھیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ