
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے اسے پاکستان کے مؤقف کی حمایت قرار دیا ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے انڈس واٹر ٹریٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور چین عملدرآمد یقینی بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے بنیادی مفادات اور سالمیت کے لیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے، جبکہ دریائے سندھ کے آزادانہ بہاؤ پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی تسلیم کیا جانا چاہیے