سابق سپریم لیڈر کی تدفین کےبعد بھی مذاکرات جاری رہینگے

2

دوحہ: قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ پاکستان نے بھی اس حوالے سے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ دنوں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

قطری حکام کے مطابق ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین اور آخری رسومات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا۔

ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دوحہ میں پاکستانی اور قطری ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی، جو لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کا تسلسل ہے۔

دوسری جانب ایران میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان اور قطر کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی رابطوں کے تسلسل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ