
پاکستان کے پریمیم ایکسٹرا ورجن اولیو آئل برانڈ نے بین الاقوامی کمپیٹیشن 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی، جہاں تقریباً 1300 زیتون کے تیل کے برانڈز کے درمیان پاکستانی برانڈ نے گولڈ کیٹیگری ایوارڈ اپنے نام کیا
اس کامیاب برانڈ کی بنیاد محمد حسن ترین نے رکھی، جنہوں نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر پاکستان میں معیاری ایکسٹرا ورجن اولیو آئل کی تیاری کی بنیاد رکھی۔
محمد حسن ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان اب ان ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے جو عالمی معیار کا ایکسٹرا ورجن اولیو آئل تیار کر رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی زیتون کی صنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مقابلے میں تقریباً 1300 برانڈز شریک تھے، ایسے سخت مقابلے میں پاکستانی برانڈ کا نمایاں مقام حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا زیتون کا تیل عالمی معیار پر پورا اترتا ہے اور بین الاقوامی منڈی میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔