امریکہ کے ایران پے نئے حملے

10

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئے فوجی حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔  

امریکی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی جانب آنے اور جانے والے جہازوں کی نگرانی اور روک تھام کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز اور سیکڑوں فوجی طیارے مختلف آپریشنز میں مصروف ہیں اور امریکی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں۔  

دوسری جانب ایران کے جنوبی علاقوں میں بھی کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایرانی شہر بندر عباس، جزیرہ کیش اور قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر ان دھماکوں کی نوعیت یا ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

مزید خبریں

آپ کی راۓ