ایران کا قطر پے بڑا حملہ

15

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قطر میں قائم امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملے میں العدید بیس پر نصب لانگ رینج ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ متعدد امریکی اسٹریٹیجک ریفیولنگ ایئرکرافٹ بھی تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے فوجی ردِعمل کا حصہ ہے اور امریکی فوجی تنصیبات کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، ایرانی دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے بھی تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ 

مزید خبریں

آپ کی راۓ