ایران کے خطرناک میزائل امریکہ حیران

1

ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کو چیلنج کرتے ہوئے حساس اہداف پر نئے میزائل حملے کیے ہیں، جبکہ روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے ایسے جدید میزائل استعمال کیے ہیں جو ہدف کی جانب انتہائی تیز رفتاری سے بڑھتے ہوئے دورانِ پرواز اپنی سمت اور پوزیشن تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق انہی خصوصیات کی وجہ سے یہ میزائل روایتی دفاعی نظام کے لیے زیادہ مشکل ہدف بن رہے ہیں، جس پر امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) بھی تشویش کا شکار ہے اور یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ایران حساس اہداف کو کس طرح اتنی درستگی سے نشانہ بنا رہا ہے۔ تاہم پینٹاگون نے اس حوالے سے عوامی سطح پر ایسی تکنیکی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی۔  

دوسری جانب امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اردن میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر جمعہ کو ہونے والے ایرانی حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ حالیہ کشیدگی میں امریکی افواج کو پہنچنے والے بڑے نقصانات میں شمار کیا جا رہا ہے۔  

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی مشرقِ وسطیٰ میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

مزید خبریں

آپ کی راۓ