
سکھر(جیوقائد خصوصی رپورٹ) سندھ کے کچے کے علاقوں میں برسوں سے سرگرم خطرناک ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سکھر پولیس نے کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے نامی گرامی ڈاکوؤں کو ہلاک کیا۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کی قیادت میں پولیس جرائم پر قابو پانے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔
مقامی ذرائع اور شہریوں کے مطابق، حالیہ عرصے میں پولیس کی مسلسل کارروائیوں کے باعث کئی جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیاں محدود ہوئی ہیں، جبکہ کچے کے علاقوں میں پولیس کی موجودگی اور آپریشنز میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے متعدد بچ جانے والے نامی گرامی ڈاکو اب سکھر پولیس کی بہادری سےدباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
جیو قائد ڈیجیٹل کی ٹیم نے سکھر اور گردونواح کا خصوصی دورہ کیا، جہاں مختلف علاقوں کے رہائشیوں، سماجی شخصیات اور مقامی افراد سے گفتگو کی گئی۔ شہریوں نے امن و امان کی صورتحال، پولیس کی کارکردگی اور کچے کے علاقوں میں جاری آپریشنز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس خصوصی رپورٹ میں یہ بھی جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا حالیہ پولیس حکمتِ عملی واقعی جرائم میں کمی کا باعث بن رہی ہے، عوام کو کس حد تک تحفظ کا احساس ہے، اور مستقبل میں کن اقدامات کی ضرورت ہے۔
جیو قائد ڈیجیٹل کی یہ خصوصی اور تحقیقاتی رپورٹ، جس میں زمینی حقائق، عوامی آراء اور متعلقہ حکام کا مؤقف شامل ہوگا، جلد ہی جیو قائد ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی