امریکہ کا ایران پے تازہ حملے: سنٹرل کمانڈ کی تصدیق

4

امریکی فوج نے ایران پر حملہ کر دیا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں کیے جانے والے حملوں کی کوششوں کے جواب میں کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیشم جزیرے، بوشہر، آبادان اور بندر عباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق تازہ امریکی حملے کویت میں موجود اڈوں سے کیے گئے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اردن میں امریکی فوجی اڈے اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے مرکز پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اس کے اقدامات کا سخت سبق سکھایا جائے گا، جبکہ انہوں نے ایران کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیاؤں کو دنیا کے لیے “کینسر” قرار دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے 8 ٹینکروں اور 10 افراد پر نئی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ