
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے الازرق ایئربیس پر امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “سینسرشپ ختم کریں اور دنیا کو درست معلومات فراہم کریں۔”
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ اردن کے الازرق ایئربیس پر امریکا کے تین ایف-35 لڑاکا طیارے تباہ کیے گئے، جبکہ جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کو اسی دعوے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ اس نے امریکی ایف-35 طیارے تباہ کیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے پہلے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اردن کے الازرق ایئربیس پر موجود امریکا کے تین ایف-35 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
نوٹ: اس خبر میں شامل امریکی طیاروں کی تباہی اور جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر سے متعلق دعوے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے