
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مفاہمت کی یادداشت کی مبینہ خلاف ورزیوں کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، لہٰذا امریکا کو ان خلاف ورزیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق عمان کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
تاہم عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق ممکنہ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کا مکمل طور پر دوبارہ کھلنا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ دیگر عوامل پر منحصر ہے