سولہ اگست کی یادیں آج بھی تازہ ہیں: وزیراقلیتی امور

3

لاہور: صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ 16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سانحہ جڑانوالہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے۔

اپنے بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پنجاب حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے، اب ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آ سکتا۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور حکومت ان کے جان و مال اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ