اردن سے امریکی ہیلی کاپٹرز منتقل

2

ایرانی حملے کے بعد اردن میں امریکی ایئربیس سے تباہ شدہ ہیلی کاپٹروں کی منتقلی شروع، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران / عمان:

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے اردن میں قائم ’موافق سلطی ایئربیس‘ سے اپنے ہیلی کاپٹروں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منتقل کیے جانے والے بیڑے میں وہ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کی جوابی کارروائی کے دوران تباہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا باضابطہ دعویٰ سامنے آیا تھا، جس کے بعد اب ایئربیس سے تباہ شدہ اور دیگر ہیلی کاپٹر دوسری جگہ منتقل کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ