نواز شریف کو وزیراعظم بننے کی خواہش ہے: خورشید شاہ

122

 پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بننے کی خواہش ہے۔ انہوں نے تین روز پہلے ہی خود کو وزیراعظم ڈکلیئر کر دیا تھا۔ 

جیو نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے بہت جلد بازی کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پاس کیا اکثریت ہے؟

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر وزیر اعظم کی حیثیت سے بات کریں گے تو میرا نہیں خیال کہ پارٹی ان کے ساتھ جائے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ہیں، ان کے کامیاب امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے۔ لہٰذا ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ