پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا اور بابر اعظم جلد شادی کرنے والے ہیں۔
’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللّٰہ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللّٰہ نے بہت مقدس بنایا ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، رات دیر گئے کمرے میں رہتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں، کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔